اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، لبنانی ذرائع ابلاغ نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج کے حملوں اور فوجی نقل و حرکت جاری رہنے کی خبر دی ہے۔
المنار ٹی وی کے مطابق، اسرائیلی فوج نے حملوں کی نئی لہر میں قصبے برعشیت کے مضافات، وادی الحجیر اور وادی زبقین کو توپخانے سے نشانہ بنایا۔
اس کے علاوہ آج صبح سویرے مشرقی لبنان کے پہاڑی سلسلے کی بلندیوں پر بھی فضائی حملہ کیا گیا۔
المنار نے مزید بتایا کہ صبح کے ابتدائی اوقات میں اسرائیلی فوجی گاڑیاں برکہ النقار کے علاقے کی جانب سے وادی السلوقی میں داخل ہوتی دیکھی گئیں۔
اس دوران اسرائیلی فوجیوں نے بھاری مشین گنوں سے وادی السلوقی کی جانب فائرنگ بھی کی۔
آپ کا تبصرہ